ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / تنقید کو غلط ثابت کریں گے یوگی آدتیہ ناتھ:وینکیا

تنقید کو غلط ثابت کریں گے یوگی آدتیہ ناتھ:وینکیا

Tue, 21 Mar 2017 11:14:31  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 20؍مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )سخت گیر ہندوتو شبیہ والے مہنت یوگی آدتیہ ناتھ کے اترپردیش کا وزیر اعلی بننے پر اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کی جانب سے آنے والے سخت رد عمل کو مرکزی حکومت کے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوگی سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے پیر کو یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ ہر طبقے کے لوگوں کا خیال رکھیں گے اور تنقید کرنے والوں کو غلط ثابت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ کامیاب ترین وزرائے اعلی میں سے ایک بنیں گے۔بی جے پی لیڈر ساکشی مہاراج نے کہا کہ کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ہم قوم پرست ہیں، عوام سے کئے وعدے پورے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت اترپردیش میں مذہب کی بنیاد پر کسی سے بھی امتیازی سلوک نہیں کرے گی اور سب کے ساتھ انصاف کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کسی کی منہ بھرائی نہیں کی جائے گی۔


Share: